13 جنوری ، 2023
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف سے یہ بات طے ہوئی کہ اگلے ہفتے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں تمام سیاسی فیصلے کیے جائیں گے ۔
جیو نیوز کے ’پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پہلے مریم نواز وطن واپس آئیں گی اور جب ملک میں عام انتخابات کی مہم ہوگی تو اس کی قیادت کرنے کیلئے نواز شریف بھی واپس آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آئینی بحران پیداہوسکتا ہے کیوں کہ عمران خان کی حکومت نے خود یہ فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، اب یہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ جب نئی مردم شماری کا عمل جاری ہو تو اس وقت پوری اسمبلی اور عام انتخابات پرانی مردم شماری کے تحت ہوسکتے ہیں یا نہیں؟