نجم سیٹھی کے پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے سے بیٹے علی سیٹھی کا نقصان ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نجم سیٹھی کے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ سنبھالنے سے ان کے صاحبزادے  علی سیٹھی کا نقصان ہوگیا۔

گزشتہ ماہ نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا، والد کے عہدہ سنبھالنے سے گلوکار علی سیٹھی کو نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سابقہ منیجمنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اینتھم کیلئے علی سیٹھی سے رابطہ میں تھی جس کے لیے نجم سیٹھی کے صاحبزادے علی سیٹھی امریکا سے لاہور بھی آگئے تھے۔

تاہم نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد علی سیٹھی سے معاملات معطل کرادیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے یہ قدم اٹھایا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل 8 کے پرانے شیڈول کو ہی برقرار رکھنے پر غور کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپانسر ادارہ پی ایس ایل کا آغاز ملتان کے بجائے کراچی میں کرانا چاہتا ہے جبکہ پی سی بی کے اعلیٰ افسران افتتاحی تقریب شفٹ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ اس سال کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچز ہونے کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :