کھیل
Time 01 دسمبر ، 2022

پی ایس ایل 8 کا آغاز کراچی اور لاہور کے بجائے پہلی بار ایک نئے شہر سے ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)  کے 8 ویں ایڈیشن کا آغازکراچی یا لاہور سے نہیں بلکہ پہلی بار ملتان سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پہلی مرتبہ ملتان میں ہوگی جبکہ 8 ویں ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور فائنلسٹ ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرانے کی تجویز ہے تاہم  ٹورنامنٹ کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان فرنچائزز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی، ملتان  اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے ٹیمیں 9 فروری کو اکٹھی ہوں گی جبکہ میچز کا آغاز 13 فروری اور فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :