Time 16 جنوری ، 2023
پاکستان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ: حمزہ کے مقرر کردہ نمائندے ملک احمد کا پرویز الہیٰ سے رابطہ

ملک احمد خان کا پرویز الہٰی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ سے متعلق مشاورت ہوئی— فوٹو: فائل
ملک احمد خان کا پرویز الہٰی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ سے متعلق مشاورت ہوئی— فوٹو: فائل

لاہور : پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے مقرر کردہ نمائندے ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاملہ ملک احمد خان کا پرویز الہٰی سے ٹیلی فونک رابطہ  ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ سے متعلق مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے جلد نگران وزیر اعلیٰ کیلئے  نام تجویز کیے جائیں گے ۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بیرون ملک ہونےکے باعث مشاورت کیلئے ملک احمد خان کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

گزشتہ روز پرویزالہٰی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا، ناصرمحمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام دیے  تھے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو نام موصول ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکو بھیجے جا رہے ہیں، چاہتے ہیں دونوں رہنما مقررہ وقت میں کسی ایک نام پر متفق ہو جائیں۔

مزید خبریں :