Time 17 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی میں کڑاکے کی سردی، آج صبح درجہ حرارت کتنا رہا؟

کراچی میں منگل کی صبح درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کاتناسب 55 فیصد ہے : محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
کراچی میں منگل کی صبح درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کاتناسب 55 فیصد ہے : محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے  اور رات بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا  ہے،  ہوا میں نمی کا  تناسب 55 فیصد ہے ، شہر میں ہلکی دھند ہے،حد نگاہ 3.5 کلو میٹر ہے جبکہ  شمال اور شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج رات بھی کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :