Time 17 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی الیکشن: دو یو سیز کے نتائج میں درستی،جماعت اسلامی کی نشستیں بڑھ گئیں

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دو نتائج میں تبدیلی کے بعدجماعت اسلامی کی یو سیز کی تعداد 88 ہوگئی ہے— فوٹو: فائل
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دو نتائج میں تبدیلی کے بعدجماعت اسلامی کی یو سیز کی تعداد 88 ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

کراچی: جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نےدویونین کمیٹیوں (یو سیز) کے نتائج میں درستی کردی ہے جس کے بعد جماعت کی دو نشستیں بڑھ گئی ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دو نتائج میں درستی کے بعدجماعت اسلامی کی یو سیز کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ضلع غربی اورنگی یوسی 6 میں جماعت اسلامی کے حاشر عمر کو کامیاب قرار دیا گیا ہے،  حاشر عمر 4252  ووٹ لےکریوسی چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، فارم 11 کے مطابق حاشر عمر کامیاب ہوگئے تھے، فارم 13 میں آر او نے تحریک انصاف  کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا تھا۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ یو سی عباس ٹاؤن صفورہ سے جماعت اسلامی کےحبیب الرحمن کامیاب قرار پائے ہیں،  پہلے اس یو سی پر  پی  پی امیدوار کو کامیاب  قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جو نتائج جاری کیے گئے تھے ان میں جماعت اسلامی کو 86 یو سیز پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :