17 جنوری ، 2023
اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے۔
اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔
ان استعفوں کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 70 رہ گئی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پہلے ہی رکن اسمبلی نہیں رہے، انہیں توشہ خانہ کیس میں نااہل کیا جاچکا ہے، اکتوبر کے ضمنی انتخاب میں عمران نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اب تک انہیں نوٹیفائی نہيں کیا ہے۔
جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان کے نام درج ذیل ہیں:
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان نےاس وقت کے وزیر اعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فور طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں تاہم اسپیکر کی جانب سے مرحلہ وار استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔
28 جولائی 2022 کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کیے تھے۔
جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد ، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان شامل تھے۔