Time 17 جنوری ، 2023
پاکستان

سستا تیل ، ایل این جی کی خریداری پر مذاکرات، روس کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل 

روس سے سستا تیل اور ایل این جی کی خریداری پر مذاکرات کیلئے روس کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری پر پاک روس مذکرات کل شروع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا تین روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے ، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور روسی وفد کی نمائندگی روسی وزیر توانائی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک بھی اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات ہو گی ،تین روزہ اجلاس میں پیٹرولیم،اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت خارجہ سمیت متعلقہ وزارتوں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :