جھوٹے الزامات پر فیروز کا سابق اہلیہ اور متعدد شوبز شخصیات پر کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ

  
فیروز خان نے ٹوئٹر پر قانونی نوٹس کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ کی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو میری قانونی ٹیم نے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فیروز خان نے ٹوئٹر پر قانونی نوٹس کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ کی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو میری قانونی ٹیم نے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

   پاکستانی اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ علیزا سلطان خان سمیت متعدد شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا جس میں فیروز نے جھوٹے الزامات لگانے کی بنیاد پر  کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا  ہے۔

فیروز خان نے ٹوئٹر پر قانونی نوٹس کے حوالے سے لکھا کہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو میری قانونی ٹیم نے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

فیروز کی جانب سے شیئر کی گئی دستاویز کے مطابق ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس سابقہ اہلیہ علیزا سلطان، مصدق ملک، شرمین عبید چنائے، عاصم اظہر، عثمان خالد بٹ، میرا سیٹھی، منال خان، ایمن خان، ثروت گیلانی، یاسر حسین اور فرحان سعید کو بھیجاگیا ہے۔

دوسری جانب نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران فیروز کے وکیل  فائق علی جاگیرانی نے بتایا کہ فیروز کی جانب سے جن فنکاروں کو نوٹس بھیجا گیا انہوں نے فیروز خان سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست اور بالواسطہ کئی جھوٹے دعوے کیے ہیں، شوبز فنکاروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع فراہم کیا گیاہے یا تو شخصیات اپنے الزامات کی سچائی کے لیے ثبوت پیش کریں یا پھر عوام کے سامنے معافی مانگیں۔

شوبر شخصیات کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیروز خان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے جن کی ایف آئی بھی درج نہیں کی گئی، ان الزامات سے میرے مؤکل کی نہ صرف کردار کشی ہوئی بلکہ انھیں ستمبر 2021 میں ذہنی دباؤ کے ساتھ ساتھ 2 کروڑ کا مالی نقصان بھی ہوا۔

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیروز خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ لیگل نوٹس میں بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر سابق اہلیہ علیزا سلطان کو بے بنیاد الزامات واپس لینے یا پھر 30 ملین ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اسی طرح دیگر شوبز شخصیات پر 20 ملین ہر جانے یا پھر سرعام معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔ جن شخصیات کو نوٹس بھیجے گئے انہیں 15 دن کے اند جواب جمع کرانے کی مہلت  دی گئی ہے۔

مزید خبریں :