18 جنوری ، 2023
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپس لے لی۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر اِن چیمبر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کی۔
سپریم کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ شہباز گل نے درخواست میں اپنے جرم کو دہرایا ہے، شہباز گل کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لیے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے گی۔