Time 18 جنوری ، 2023
پاکستان

این اے 193 پر ضمنی الیکشن: عمران خان کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے

عمران خان کیلئے کاغذات نامزدگی امیر امجد ایڈوکیٹ نےحاصل کیے— فوٹو: فائل
عمران خان کیلئے کاغذات نامزدگی امیر امجد ایڈوکیٹ نےحاصل کیے— فوٹو: فائل

راجن پور : قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 193 پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔

عمران خان کیلئے کاغذات نامزدگی امیر  امجد ایڈوکیٹ نےحاصل کیے۔ اس کے علاوہ  پی ٹی آئی کےسابق وزیر محسن لغاری نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، مسلم لیگ ن کے اویس لغاری نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر  وقاص گورمانی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 193 جام پور میں پولنگ 26 فروی کو ہوگی،  پی ٹی آئی کے ایم  این اے جعفر  لغاری کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :