کاروبار
Time 19 جنوری ، 2023

اسٹیٹ بینک کا مساجد کے اکاؤنٹس کھولنے کیلئے بینک سربراہان کو خط

اسٹیٹ بینک نے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے/ فائل فوٹو
اسٹیٹ بینک نے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو مساجد کے اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے خط لکھ دیا۔

اسٹیٹ بینک نے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ اکاؤنٹ نہ کھولنےکا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں اور ٹرسٹ سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے بینک اکاؤنٹ کھولیں۔

اسٹیٹ بینک نے  بینک سربراہان کو کہا ہےکہ غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیرٹیز کے اکاؤنٹ کھولیں جب کہ  ساتھ ہی غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا بھی مشورہ دیں۔

مزید خبریں :