کاروبار
Time 19 جنوری ، 2023

پاکستان کو سعودی عرب سے امداد ملنے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کو دیے گئے ڈپازٹس کی مدت بڑھا چکے ہیں، تیل اور دیگر سہولتیں دے رہے ہیں، پاکستان کو بھی جواب میں کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا: سعودی عرب— فوٹو: فائل
پاکستان کو دیے گئے ڈپازٹس کی مدت بڑھا چکے ہیں، تیل اور دیگر سہولتیں دے رہے ہیں، پاکستان کو بھی جواب میں کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا: سعودی عرب— فوٹو: فائل

پاکستان کو سعودی عرب سے امداد ملنے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔

سعودی عرب نے گرانٹ، ڈپازٹ  اور سرمایہ کاری سب کی سب معاشی اصلاحات سے مشروط کردی۔

سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے کسی شرط کے بغیر  پیسے دے دیا کرتے تھے، اب ایسا نہیں ہوگا، سعودی عرب اپنے لوگوں سے ٹیکس لیتا ہے، جو  ہم سے امداد لیتے ہیں، انہیں بھی یہی کرنا ہوگا، ٹیکس نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب غیر مشروط گرانٹس کا طریقہ بدل رہا ہے،  پاکستان، ترکیہ، مصر کی مدد جاری رہے گی، انہیں بھی چاہیے کہ معاشی اصلاحات کریں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، پاکستان کو دیے گئے ڈپازٹس کی مدت بڑھا چکے ہیں، تیل اور دیگر سہولتیں دے رہے ہیں، پاکستان کو بھی جواب میں کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :