دنیا
Time 19 جنوری ، 2023

میانمار میں فوج کی فضائی بمباری میں7 افراد ہلاک ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میانمار کے علاقے ساگاینگ کےگاؤں میں فوج کی جانب سے ایک تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمارکی فوج نے مقامی گاؤں میں منعقدہ تقریب پر بمباری کی جس سے گاؤں کے7 لوگ ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بمباری سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب  فضائی حملے پر میانمارکی فوج کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ میانمارکی فوج ملک میں علیحدگی پسندوں کے خلاف مصروف ہے تاہم اس پر انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں اور آپریشنز کے دوران بےگناہ افراد کو قتل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار کے فوجی حکمرانوں پر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائدکرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار کی فوج کو ہتھیاروں اور جہازوں کے لیے ایندھن کی فراہمی کو روکا جائے۔

مزید خبریں :