دنیا
20 جنوری ، 2023

برطانیہ میں مہنگائی کا نیا طوفان، لندن میں بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

حکومت کی جانب سے مطلوبہ فنڈز نہ دینے سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا: لندن میئر صادق خان/ فائل فوٹو
حکومت کی جانب سے مطلوبہ فنڈز نہ دینے سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا: لندن میئر صادق خان/ فائل فوٹو

برطانیہ میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لندن میں بسوں اور  ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں بسوں اور ٹرینوں کےکرایوں میں 5.9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لندن کے ہر گھر کا کاونسل ٹیکس بھی 9.7  فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

اس حوالے سے لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مطلوبہ فنڈز نہ دیے جانے کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

مزید خبریں :