Time 20 جنوری ، 2023
کاروبار

بینکوں کا آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار، آئندہ ماہ قلت کا خدشہ

دو جہازوں سے پیٹرول آرہا ہے، اس کے بعد پیٹرول امپورٹ نہیں ہوگا: انڈسٹری ذرائع— فوٹو:فائل
دو جہازوں سے پیٹرول آرہا ہے، اس کے بعد پیٹرول امپورٹ نہیں ہوگا: انڈسٹری ذرائع— فوٹو:فائل

ملک کے بینکوں نے آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کردیا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق دو جہازوں سے پیٹرول آرہا ہے، اس کے بعد پیٹرول امپورٹ نہیں ہوگا۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھاکہ ایل سیز نہ کھلیں تو فروری کےآغاز سے پیٹرول کی قلت ہوسکتی ہے، 10 دن سے ایل سیز کھلوانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل کی سپلائی بڑھنے کے سبب ڈیزل مناسب مقدار میں موجود ہے۔

مزید خبریں :