Time 21 جنوری ، 2023
کھیل

شان مسعود بارات لیکر پشاور پہنچ گئے، بابر اور امام نے بھی شرکت کی

کرکٹر شان مسعود بارات لے کر پشاور پہنچ گئے۔

پشاور میں گزشتہ شب شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز  نکاح سے ہوا، اسی تقریب میں شان اور نیشے کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

اب شان مسعود بارات لے کر پشاور پہنچے ہیں۔ پشاور کے مقامی ہال میں شادی کی تقریب ہوئی جس میں انہوں نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق اور امام الحق سمیت دیگر کرکٹرز بھی بارات میں شریک ہوئے۔ 

33 سالہ شان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعہ کراچی میں ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

شان مسعود نے پشاور سے تعلق رکھنے والی اپنی دوست نیشے سے شادی کی ہے اور  اس حوالے سے کہا ہے کہ نیشے سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔

مزید خبریں :