کھیل
Time 22 جنوری ، 2023

شاہد آفریدی کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤ نے فعل پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ' قرآن عظیم کتاب ہے، یہ ہمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کا درس سکھاتی ہے، قرآن کو نذر آتش کرنے کی نمائش اور تشہیر کرنا ایک بے شرمی کا کام ہے،  میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس کے خلاف کھڑا ہوں'۔ 

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اسلامو فوبک کارروائیاں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش قرار دیا تھا۔


مزید خبریں :