روینہ ٹنڈن کی بیٹی اور اجے دیوگن کا بھتیجا ایک ساتھ بالی وڈ میں انٹری کیلئے تیار

ابھیشیک کپور نے اپنی آنے والی فلم میں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا اور اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیگون کو کاسٹ کرلیا ہے، دونوں اسی سال بالی ڈیبیو کریں گے۔—فوٹو: فائل
ابھیشیک کپور نے اپنی آنے والی فلم میں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا اور اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیگون کو کاسٹ کرلیا ہے، دونوں اسی سال بالی ڈیبیو کریں گے۔—فوٹو: فائل

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی بالی وڈ میں نئے اداکاروں کے ڈیبیو کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی  راشا تھادانی اور اجے دیوگن کا بھتیجا امان ایک ساتھ بالی وڈ میں انٹری مارنے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک کپور نے اپنی آنے والی فلم میں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا اور اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیگون کو کاسٹ کرلیا ہے، دونوں اسی سال بالی ڈیبیو کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، جلد شوٹنگ شروع کی جائے گی جبکہ اس فلم میں اجے دیوگن بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے ابھی تک مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 ہدایتکار ابھیشیک کپور بالی میں نئے چہروں کو متعارف کروانے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے فرحان اختر، سشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان  کو فلموں میں ڈیبیو کروایا ہے۔

مزید خبریں :