Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

عہدہ سنبھالنے کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی گورنر بلیغ الرحمان سے ملاقات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نےگورنر بلیغ الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے اپنی تقریب حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ نے صوبے کے امور کو خوش اسلوبی سے چلانے پر بھی اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے اتوار کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سےکیا گیا۔

واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے تجویز کیے گئے تھے جب کہ اپوزیشن نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد معاملہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا اور الیکشن کمیشن کو بھی  رات 10 بجے تک فیصلہ کرنا تھا۔

مزید خبریں :