23 جنوری ، 2023
محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کا مذاق بنا دیا ہے، الیکشن کمیشن کا اقدام پاکستان کو بنانا ری پبلک بنادے گا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنےامپائرزمنتخب کرنے کی تاریخ رکھتی ہے، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے دشمن کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرنا حیران کن ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ غیرجانبدار شخص کیلئےتھا۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے نیب کے ساتھ رضاکارانہ واپسی کا معاہدہ بھی کیا، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس نمبر 17/2016 میں قرار دیا تھا کہ رضاکارانہ واپسی کی صورت میں وفاقی، صوبائی یا کسی ریاستی ادارے میں عوامی عہدہ نہیں رکھا جا سکتا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کل پریس کانفرنس میں اس پورے فسانے کو بے نقاب کروں گا۔