Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

عمران خان حملہ: ملزم کے وکیل نے نئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

غلام محمود ڈوگر کا جے آئی ٹی سربراہ برقرار رہنا بدنیتی پر مبنی ہے: میاں داؤد/ فائل فوٹو
غلام محمود ڈوگر کا جے آئی ٹی سربراہ برقرار رہنا بدنیتی پر مبنی ہے: میاں داؤد/ فائل فوٹو

لاہور: عمران خان حملہ کیس کے مرکزی ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد نے نئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کا جے آئی ٹی سربراہ برقرار رہنا بدنیتی پر مبنی ہے، ثابت ہوگیا تھاکہ غلام محمود ڈوگر عمران خان کی خواہش پر تفتیش کررہے ہیں، لازم تھاکہ انہیں جے آئی ٹی سے نکالا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ  قوم پہلے ہی غلام محمود کو تفتیش خراب کرنے کا ذمہ دار سمجھتی ہے، جے آئی ٹی نئی بن گئی تھی تو پرانے ممبران ملزمان کو عدالت میں کیوں پیش کررہے تھے؟ 4 پولیس افسر ان کی جانب سے غلام محمود ڈوگر پر سیاسی بدنیتی کے الزامات ہیں۔


مزید خبریں :