دنیا
Time 23 جنوری ، 2023

امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، فرار ہونیوالا مطلوب شخص ہلاک

مطلوب ملزم کی وین کے قریب پہنچے تو فائرنگ کی آواز آئی، مطلوب شخص وین کے اندر مردہ پایا گیا: پولیس۔ فوٹو فائل
مطلوب ملزم کی وین کے قریب پہنچے تو فائرنگ کی آواز آئی، مطلوب شخص وین کے اندر مردہ پایا گیا: پولیس۔ فوٹو فائل

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں فائرنگ کے بعد فرار ہونے والا مطلوب شخص ہلاک ہو گیا۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق مطلوب ملزم کی وین کے قریب پہنچے تو فائرنگ کی آواز آئی، مطلوب شخص وین کے اندر مردہ پایا گیا جس کی شناخت 72 سالہ ہوکین تران کے نام سے ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ڈانس اسٹوڈیو کلب میں مشتبہ شخص نے لوگوں پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے 5 خواتین اور 5 مرد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق کیلیفورنیا فائرنگ کے متاثرین کے احترام میں 26 جنوری تک امریکی پرچم سرنگوں رہےگا۔

مزید خبریں :