Time 23 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

کے ایل راہول اور اتھیا کی شادی میں آنیوالے مہمانوں کیلئے ’خاص شرط‘ کون سی؟

شادی میں دونوں خاندانوں کی جانب سے صرف 100 مہمان شریک ہوں گے : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل
شادی میں دونوں خاندانوں کی جانب سے صرف 100 مہمان شریک ہوں گے : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل 

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹھی کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کیلئے پنڈال  میں موبائل فون نہ لانے کی شرط رکھی گئی ہے۔

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی کے کھنڈالا بنگلے پر اداکارہ  اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے جس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شادی میں دونوں خاندانوں کی جانب سے صرف 100 مہمان شریک ہوں گے اور شادی میں آنے والے مہمانوں سے جوڑے کی تصویر نہ کھینچنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران مہمانوں کے موبائل فون بھی تقریب سے دور رکھے جائیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے بھارتی فوٹوگرافرز کیلئے پنڈال میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاہم اس حوالے گزشتہ روز سنیل شیٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے بھارتی فوٹوگرافرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ شادی کی تقریب کے بعد بیٹی اور داماد کو بنگلے کے باہر لائیں گے تاکہ تمام فوٹوگرافرز تصاویر کھینچ سکیں۔

دوسری جانب شیٹی خاندان کے ذرائع کا بتانا ہے کہ مئی میں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی تقریب کے اختتام پر کرکٹ اور بالی وڈ شخصیات کیلئے ایک بڑی پارٹی کاانعقاد کیا جائیگا جب کہ اتھیا اور کے ایل راہول کا استقبالیہ ممبئی میں ہوگا۔

مزید خبریں :