دنیا
Time 23 جنوری ، 2023

ویڈیو: قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرے، استنبول میں سویڈش جھنڈا نذرآتش

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان سمیت  دیگر اسلامی ممالک میں شدید احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے فعل  پر  سیکڑوں مظاہرین استنبول میں قائم  سویڈش قونصلیٹ کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔

 اس دوران مظاہرین کی جانب سے سویڈن کا جھنڈا بھی جلایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی سو یڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مذمت کی اور سویڈش حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :