Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں انجیکشن سے فالج کا پہلامریض صحت یاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فالج سے بچاؤ کےانجیکشن سے پہلا مریض صحت یاب ہوگیا۔

اسپتال حکام کے مطابق فالج کے مریضوں کو انجیکشن مفت فراہم کیا جاتا ہے، مریض کی شریان میں بنا خون کا لوتھڑا انجیکشن سے ختم کیا جاتا ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہےکہ فالج کا اٹیک ہونے پر 3 سے 4 گھنٹوں میں مریض کو اسپتال لانا ضروری ہے، انجیکشن کے بعد مریض دائمی معذوری سے محفوظ رہتا ہے۔

مزید خبریں :