23 جنوری ، 2023
لاہور : کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غلام محمود ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر زاہد اختر زمان حکومت پنجاب کےماتحت کام کر رہے تھے، چیف سیکرٹری محمد عبد اللہ خان سنبل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بنتے ہیں اہم تعیناتیاں اور تبادلے شروع ہو گئے ہیں۔