کھیل
Time 24 جنوری ، 2023

شاہین شاہ کی ریاض الجنۃ میں نفل پڑھنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی ریاض الجنۃ میں نفل پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں شاہین آفریدی نے اپنے مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خبر دی اور حرم شریف سے کچھ تصاویر بھی جاری کیں۔

ایک تصویر میں قومی کرکٹر کو خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھےکھڑے دیکھا جاسکتا ہے  جس کے کیپشن میں 'الحمداللہ' درج تھا۔

اب سوشل میڈیا پر شاہین کی ریاض الجنۃ میں نفل پڑھنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دوسری جانب شاہین کی خانہ کعبہ میں عمرہ اراکین کی ادائیگی کے حوالے سے بھی ایک   ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شاہین  کو  اونچی  عمارت  پر کھڑے مسجد نبویؐ کا دلکش نظارہ کرتے تو دوسری جانب صفا مروہ کے مقام پر سعی کیلئے جاتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

 اطلاعات ہیں کہ شاہین آفریدی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹ چکے ہیں جہاں  ائیرپورٹ پر شاہین کے  اہل خانہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا، اس حوالے سے شاہین کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 


مزید خبریں :