Time 25 جنوری ، 2023
پاکستان

پولیس کو دعوت دیتاہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے: فواد چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس کو دعوت دیتاہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتارکرے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بیٹھ گئی ہے اور یہ عمران خان کو گرفتار کر رہے ہیں، عمران خان کو گرفتار کرنا ملک کے خلاف سازش ہے، اس طرح کی حرکتیں پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دو بجے اطلاع آئی ہے کہ پولیس کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا پلان ہے، عمران خان پر نہ کوئی مقدمہ ہے،نہ کوئی ماحول ہے، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا، تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام سے خوفزہ ہیں، یہی خوف انہیں رات کو سونے نہیں دے رہا، جو پیچھے سے کٹھ پتلیوں کو نچا رہے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں، فوری طور پر الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :