پاکستان
Time 25 جنوری ، 2023

ہمارے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں: شاہد خاقان

عمران خان کو سڑکوں کا شوق ہے تو پورا کرلیں، اس سے ملک کے مسائل قائم رہیں گے: سابق وزیراعظم کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
عمران خان کو سڑکوں کا شوق ہے تو پورا کرلیں، اس سے ملک کے مسائل قائم رہیں گے: سابق وزیراعظم کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے علاوہ اورکوئی چوائس نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو سڑکوں کا شوق ہے تو پورا کرلیں، اس سے ملک کے مسائل قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان اپنی حکومت گرانے کا الزام پہلے امریکا پر پھر جنرل باجوہ پر لگاتے تھے اور اب وہ محسن نقوی کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  کے علاوہ اورکوئی چوائس نہیں ہے۔


مزید خبریں :