21 ماہ تک بند رہنے کے بعد کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد کنگنا نے ٹوئٹر پر پیغامات جاری کیے/ فائل فوٹو
اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد کنگنا نے ٹوئٹر پر پیغامات جاری کیے/ فائل فوٹو

اپنے بیانات کے باعث تنازعات میں گھری رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا تقریباً 2 سال سے معطل ٹوئٹر اکاؤنٹ اب بحال کردیا گیا ہے۔

مئی 2021 کے آغاز پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کنگناکا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث بند کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کنگنا نے مغربی بنگال میں ریکارڈ ساز جیت حاصل کرنے والی ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بینرجی کے خلاف یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹس کی تھیں جس کی وجہ سے اداکارہ کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔

تاہم اب اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد کنگنا نے ٹوئٹر پر پیغامات جاری کیے۔

سب سے پہلے اداکارہ نے تمام مداحوں کو بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا گیا ہے اور انہیں ٹوئٹر پر واپس آکر کافی اچھا محسوس ہورہا ہے۔

اس کے بعد کنگنا نے بتایا کہ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'ایمرجنسی' کی عکس بندی مکمل ہوچکی ہے جسے 20 اکتوبر 2023 میں سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔


مزید خبریں :