Time 25 جنوری ، 2023
پاکستان

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی: ’مسلم ممالک معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں‘

آزادی اظہار کی آڑ میں وقتاً فوقتاً اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں: مولانا طارق جمیل/ فائل فوٹو
آزادی اظہار کی آڑ میں وقتاً فوقتاً اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں: مولانا طارق جمیل/ فائل فوٹو

معروف مذہبی اسکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی  کی شدید  مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ سویڈن میں قرآن مجید نذرِ آتش کیے جانے کا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے. آزادی اظہار کی آڑ میں وقتاً فوقتاً اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے لکھا ضروری ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر اس واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور ان کے سدِ باب کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں شدید احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :