Time 25 جنوری ، 2023
پاکستان

طالبہ پر تشدد کا واقعہ، لاہور کے نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل

رجسٹریشن معطلی کے دوران اسکول کے امور دیکھنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے/ اسکرین گریب
رجسٹریشن معطلی کے دوران اسکول کے امور دیکھنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے/ اسکرین گریب

لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کی جانب سے اپنی کلاس فیلو طالبہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا  جس پر ڈی سی لاہور نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔

نجی اسکول کے مالک اور اسکول پرنسپل ڈی سی لاہور محمد علی کے سامنے پیش ہوئے جس دوران ڈی سی لاہور نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے اور اگلی سماعت تک نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی۔

رجسٹریشن معطلی کے دوران اسکول کے امور دیکھنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے جب کہ اسکول انتظامیہ کو اگلی سماعت پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی بابت اپنا جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس دوران طالبات کے والدین نے کوئی تحریری جواب جمع نہیں کروایا جس پر  ان کو بھی اگلی سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی سی جانب سے سی ای او ایجوکیشن کو والدین کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :