جمائما نے سجل علی کو اپنی فلم میں کس کے کہنے پر کاسٹ کیا؟

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ سجل علی کو فلم میں کاسٹ کرنے کا مشورہ ان کی دوست کے شوہر نے انہیں دیا۔

فلم’ what love got to do with it‘ کی رائٹر اور پروڈیوسر  جمائمہ نے جیو کو دیے گئے انٹرویو میں سجل علی کی کاسٹنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ  ہمیں ایک ایسی اداکارہ کی تلاش تھی جو للی جیمز  کیلئے ایک پرفیکٹ میچ کہلائے۔

جمائمہ نے کہا کہ ہم اس کردار کیلئے ایک خوبصورت لڑکی کے ساتھ بہترین اداکارہ کی تلاش میں تھے لیکن پاکستان میں موجود ٹیلنٹ ایجنسیز کے حوالے سے میں اتنا خاص نہیں جانتی تھی اس کے لیے میں نے اپنے سابق شوہر  عمران خان کےدوست  یوسف صلاح الدین کو کال کی اور ان سے کہا کہ مجھے آپ کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہا کہ مزید کہا کہ اس کے بعد میں نے یوسف کو اپنی فلم کیلئے متعلقہ کردار میں ہونی والی خصوصیات بتائیں اور انہوں نے مجھ سے سجل علی کا کہا جس کے بعد ہم نے سجل کے مینیجر سے رابطہ کیا اور  سجل کو آڈیشن کا حصہ بنایا، پھر انہیں سلیکٹ کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ جمائمہ کی  فلم ’ what love got to do with it‘  میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور سجل علی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور فلم اگلے ماہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :