دنیا
Time 26 جنوری ، 2023

جرمنی نے یوکرین کو لیپرڈ 2 ٹینک فراہم کرنے کی منظوری دے دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جرمنی کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی کی جانب سے یوکرین کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیپرڈ 2 ٹینکوں سے مسلح کرنے کی منظور دے دی گئی ہے۔

ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمن حکومت کی جانب سے ٹینکوں کی پارٹنر ممالک سے ری ایکسپورٹ کی بھی منظور دی گئی ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے جرمنی کے کیف کو  روس کے ساتھ جاری جنگ میں ٹینکوں سے لیس کرنے کے فیصلے کو انتہائی اہم اور بروقت فیصلہ قرار دیا۔

دوسری جانب اپنے رد عمل میں روس نے جرمنی کی جانب سے یوکرین کو لیپرڈ 2 ٹینک فراہم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مغرب کی اشتعال انگیزی قرار دے دیا۔

روس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ جرمنی دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرائم کے بعد خود پر عائد ہونے والی تاریخی ذمہ داری کو بھول چکا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو بھاری اسلحہ فراہم کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ مغرب جنگ کو بھڑکا رہا ہے۔

مزید خبریں :