Time 26 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے/ اسکرین گریب
انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے/ اسکرین گریب

کچھ عرصہ قبل منگنی کرنے والی اشنا شاہ کی جلد شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پیج پر  ڈیزائنر  وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ اداکارہ اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوگئیں۔

ویڈیو میں اشنا کو ڈیزائنر کے ہمراہ خاکہ دیکھ کر خوش ہوتے بھی دیکھاجاسکتا ہے جب کہ سوٹ کا خاکہ دیکھ کر اشنا نے ڈیزائنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’امید سے بڑھ کر بہترین تیار کیا گیا میں بہت خوش ہوں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں۔

مزید خبریں :