کاروبار
Time 27 جنوری ، 2023

حالیہ ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل
6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار  جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،  6 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 136 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چاول کی فی کلوقیمت 5 روپے سے زائد مہنگی ہوئی، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 33 روپے، دال ماش 3 روپے اور دال مونگ 4 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔

مزید خبریں :