Geo News
Geo News

Time 27 جنوری ، 2023
پاکستان

پنجاب کی 8 رکنی نگران کابینہ کیلئے سرکاری گاڑیاں، دو ارکان نے گاڑیاں واپس بھجوادیں

ذرائع کے مطابق نگران پنجاب کابینہ کے دو ممبران نے سرکاری گاڑیاں نہیں لی ہیں— فوٹو: فائل
ذرائع کے مطابق نگران پنجاب کابینہ کے دو ممبران نے سرکاری گاڑیاں نہیں لی ہیں— فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب کی 8 رکنی نگران کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچا دی گئیں جن میں سے دو ارکان نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوادیں۔

ذرائع کے مطابق نگران پنجاب کابینہ کے دو ممبران نے سرکاری گاڑیاں نہیں لی ہیں۔  نگران  وزرا ایس ایم تنویر اور ابراہیم حسن مراد نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوا دی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا یا تھا۔

حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔