کھیل
Time 27 جنوری ، 2023

دو روز سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت مل گئی

بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی جس کے بعد ٹیم ویسٹ ایشیا کپ میں شرکت کیلئےاسلام آباد روانہ ہوگئی— فوٹو: سوشل میڈیا
بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی جس کے بعد ٹیم ویسٹ ایشیا کپ میں شرکت کیلئےاسلام آباد روانہ ہوگئی— فوٹو: سوشل میڈیا

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی جس کے بعد ٹیم ویسٹ ایشیا کپ میں شرکت کیلئےاسلام آباد روانہ ہوگئی۔

بھارتی بیس بال اسکواڈ کوآج ہی پاکستان آنےکیلئے کلیئرنس ملی تھی۔

اس سے قبل بھارتی بیس بال ٹیم کو واہگہ پر بھارتی حکام نے روک دیا تھا اور ٹیم دو روز سے اپنی حکومت کی جانب سے کلیئرنس کی منتظر تھی۔

بھارتی وزارت کھیل نے اپنی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا اور کہا تھاکہ بیس بال ٹیم کےپاکستان جانےپراعتراض نہیں، بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کیلئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں لہٰذا وزارت داخلہ بیس بال ٹیم کو پاکستان جانےدے۔

خیال رہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان، سری لنکا ، فلسطین ، بنگلا دیش، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں شریک ہیں۔

مزید خبریں :