Time 27 جنوری ، 2023
پاکستان

وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات

آپ نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے: وزیراعظم کی گفتگو
آپ نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے: وزیراعظم کی گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نے جان شیر خان (جو 8 مرتبہ عالمی چیمپئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے اور آپ کے خاندان نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت ملک میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے وزیراعظم کو اسکواش کے فروغ کیلئے اپنی حالیہ سرگرمیوں بارے آگاہ کیا جنھیں وزیراعظم نے سراہا۔ خیال رہے کہ جان شیر خان ان دنوں اسکواش کے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :