پاکستان
Time 27 جنوری ، 2023

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، پیپلز پارٹی کا عمران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، عمران جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے شاید اسی نے کوئی خواب دیکھاہو: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن— فوٹو: فائل
الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، عمران جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے شاید اسی نے کوئی خواب دیکھاہو: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن— فوٹو: فائل

عمران خان کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری پر لگائے جانے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے خلاف اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران کے آصف علی زرداری پر عائد کردہ الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، عمران جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے شاید اسی نے کوئی خواب دیکھاہو۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان روز سستی شہرت کیلئے نیا بیانیہ بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید خبریں :