دنیا
Time 28 جنوری ، 2023

برطانیہ میں بس ڈرائیوروں نے تنخواہوں کی نئی پیشکش مسترد کردی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

برطانیہ میں بس ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں اضافے کی نئی پیشکش مسترد کرتے ہوئے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

البیلیو (ٓAlbellio) کپمنی کے یونائیٹ کے 1900 ممبران یکم، 2 اور 3 فروری کو واک آؤٹ کریں گے۔

یونائیٹ کے جنرل سیکرٹری شیرن گراہم کا کہنا ہے البیلیو کمپنی ایک مالدار کپمنی ہے جس نے یہ دولت ملازمین کی سخت محنت  کے عیوض کمائی ہے تاہم کمپنی ملازمین کی توقعات کے مطابق مناسب تنخواہوں کی پیشکش کر سکتی تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونائیٹ ملازمین کی نوکریوں، تنخواہوں اور سہولتوں  کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، البیلیو کے ملازمین کو ہر قدم پر ہماری حمایت حاصل رہے گی۔

تنخواہوں کے معاملے پر بس ڈرائیوروں کی ہڑتال کی صورت میں لندن میں 50 کے قریب روٹ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

مزید خبریں :