28 جنوری ، 2023
کراچی کے علاقے کالا پل پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے کے الیکٹرک کے ٹرک میں رکھے میٹر جلا دیے۔
چنیسر گوٹھ اور اطراف میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے کئی گھنٹے تک احتجاج کیا گیا جس کے باعث شارع فیصل، کورنگی ڈیفنس روڈ پر بد ترین ٹریفک جام رہا۔
احتجاج میں شامل مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے ٹرک میں رکھے بجلی کے میٹر جلا دیے اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
کے الیکڑک کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ چنیسرگوٹھ اور معصوم شاہ کالونی میں عدم ادائیگیوں پر بجلی منقطع کی گئی، منقطع علاقوں پر واجب الادا رقم 39 کروڑ75 لاکھ سے زیادہ ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی بولے فوری بجلی بحال نہیں کی گئی تو کےالیکٹرک کے دفتر پر دھرنا دیا جائے گا، بجلی کی بندش سےکوئی جانی نقصان ہوا تو مقدمہ کےالیکٹرک افسران پر درج کروایا جائے گا۔