پاکستان
Time 28 جنوری ، 2023

39 کروڑ سے زائد کا بل بننے پر چنیسر گوٹھ کی بجلی کاٹی: کے الیکٹرک کی وضاحت

گزشتہ روز چنیسر گوٹھ اور اطراف کے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے گھنٹوں شاہراہ فیصل پر ٹریفک متاثر کیے رکھا تھا— فوٹو: فائل
گزشتہ روز چنیسر گوٹھ اور اطراف کے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے گھنٹوں شاہراہ فیصل پر ٹریفک متاثر کیے رکھا تھا— فوٹو: فائل

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ چنیسر گوٹھ اور معصوم شاہ کالونی کے لوگوں پر 39 کروڑ  75 لاکھ کا بل بن گيا ہے، اس لیے ان علاقوں کی بجلی کاٹی۔

گزشتہ روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کالا پل پر چنیسرگوٹھ اوراطراف کے رہائشیوں نے احتجاج کیا تھا۔

احتجاج کے باعث شارع فیصل سے نیشنل میڈیکل سینٹر تک روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا اور  شاہراہ فیصل پر گھنٹوں ٹریفک متاثر رہی۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھاکہ چنیسرگوٹھ اورمعصوم شاہ کالونی میں عدم ادائیگیوں پربجلی منقطع کی گئی، ‏منقطع علاقوں پر واجب الادا رقم 39 کروڑ75 لاکھ سےزیادہ ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا تھاکہ علاقہ مکین وقت پربجلی کےبلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں، وقت پرکی گئی بلوں کی ادائیگیاں بجلی کی بہترفراہمی میں مددگارہوتی ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیرسعیدغنی نے اپنےحلقے میں بجلی کےکئی فیڈرزبندش کی مذمت کی اور کہا کہ معصوم شاہ کالونی، چنیسرگوٹھ،لیاقت اشرف کالونی، ہل ایریا میں گھنٹوں سے بجلی بند ہے اور بجلی کی جبری بندش کے سبب پورے علاقے میں پانی کی فراہمی معطل ہے، بیمارافراد،بزرگ اور بچےکےالیکٹرک کےظلم کی وجہ سےکرب میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بجلی کی بندش سےکوئی جانی نقصان ہوا تو مقدمہ کے الیکٹرک افسران پردرج کروایا جائےگا۔

مزید خبریں :