Time 29 جنوری ، 2023
پاکستان

مری کے سرکاری اسپتال سے چوری ہونیوالی 3 ڈائلیسز مشینیں لاہور سے برآمد

جیو نیوز نے مری کے سرکاری اسپتال سے ڈائلیسز مشینیں چوری ہونے کی خبر 20 جنوری کو نشر کی تھی__فوٹو: فائل
جیو نیوز نے مری کے سرکاری اسپتال سے ڈائلیسز مشینیں چوری ہونے کی خبر 20 جنوری کو نشر کی تھی__فوٹو: فائل

مری کے سرکاری اسپتال سے چوری ہونے والی 3 ڈائلیسز مشینیں لاہور سے برآمد کرلی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق ٹی ایچ کیو اسپتال سے ڈائلیسز مشینوں کی چوری میں اسپتال کا ایک ملازم اور ڈاکٹر ملوث نکلا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری نے بتایا کہ پولیس نے تحقیقات کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈائلیسز مشینیں لاہور سے برآمد کی گئیں۔

ملزمان نے تینوں ڈائلیسز مشینین چوری کے بعد فروخت کردی تھیں۔

واضح رہے جیو نیوز نے مری کے سرکاری اسپتال سے ڈائلیسز مشینیں چوری ہونے کی خبر 20 جنوری کو نشر کی تھی۔

مزید خبریں :