29 جنوری ، 2023
کلیکریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کے عملے نے کراچی میں سپر ہائی وے پر ایک کار اور گلشن معمار میں ایک بنگلے میں چھاپے مار کر پونے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم نے سپر ہائی وے پر ایک مشکوک کار کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران کار سے غیرملکی شراب کے 5 کارٹن برآمد ہوئے۔
ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ نے بتایا کہ کار سوار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اپنے مزید ساتھیوں کی نشاندہی کی جس پر کسٹمز نے ان کی نشاندہی پر گلشن معمار میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا، بنگلے سے غیرملکی شراب کی 1245 بوتلیں برآمد ہوئیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا، بنگلے اور کار سے برآمد شدہ غیرملکی شراب کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔