کھیل
Time 29 جنوری ، 2023

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد کا جواب دیدیا

شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں__فوٹو: سوشل میڈیا
شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں__فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز بعد اپنے شوہر کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ' آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں،  آپ نے اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے '۔

شعیب ملک نے مزید لکھا کہ' آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں ، آپ اسی طرح مضبوط رہیں، ناقابل یقین کیرئیر پر ڈھیروں مبارکباد '۔

اب ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ اور ساتھ ہی مسکراہٹ والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

اس سے قبل ثانیہ نے اتوار کی صبح انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گھر پہنچنے پر سرپرائز دیا گیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔

شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :