Time 29 جنوری ، 2023
پاکستان

سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج

محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے: اینٹی کرپشن حکام۔ فوٹو فائل
محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے: اینٹی کرپشن حکام۔ فوٹو فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ تھانا اینٹی کرپشن میں رشوت لینے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال بھی نامزد ہیں جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

حکام اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او رانا اقبال نے محمد خان بھٹی کو من پسند پوسٹنگ کے لیے کروڑوں روپے دیے، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کو رشوت دیتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :