کھیل
Time 29 جنوری ، 2023

کپتانی کیلئے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں: یونس خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےکہا ہےکہ کپتانی کے لیے بابر اعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

چارسدہ میں کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سےگفتگو میں سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم دو سالوں سے ٹاپ پلیئر ہے، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کی سیریز ہونی چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سےکھلاڑی بنتے ہیں اور ان کا گریڈ بڑھتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اچھی اننگز سے ویرات کوہلی کی گریڈنگ اوپر ہوئی، کرکٹ کی پروموشن کے لیے دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔

یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا زبردست فیصلہ ہے، اس سے کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری لانے کی گنجائش ہے، ڈیپارٹمنٹس کے پاس موقع ہےکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرے۔

مزید خبریں :