30 جنوری ، 2023
بھارت نے انگلینڈ کو ہراکر پہلا آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا ۔
جنوبی افریقا میں ہونے والے پہلے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ریانا مکڈونلڈ 19 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔
بھارت کی ارچنا دیوی، پروشی چوپڑا اور تیتاس سادھو نے دو، دو وکٹیں لیں۔
انگلینڈ کے 69 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف 14 اوورز میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا، سومیا تیواری 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔
یوں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلا آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔